غزہ پر دنیا کا سامنا کرنے سے گھبراہٹ، اسرائیل سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

خط میں بہانہ گھڑتے ہوئے کہا گیا کہ نئے یہودی سال کے آغاز کی وجہ سے اسرائیلی وفد کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے غزہ کے حوالے سے منعقد ہونے والے حساس اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اسرائیلی نمائدوں کو مدعو کیا گیا تھا۔