مدارس انفرادی اور اجتماعی طور پر دینی اور اخلاقی تربیت کے اہم مراکز ہیں، حافظ حسین احمد شرودی

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عیسیٰ مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن بڑیچ جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے سنجاوی میں دیئے گئے اس بیان کی پر زور مذمت کرتی ہے جس میں انہوں نے مدارس کے طلبا اور ان کے والدین کے بارے میں نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جمعیت علما اسلام کا موقف ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور دینی تعلیم کا حصول ہر مسلمان کے لیے باعث فخر ہے یہ انفرادی اور اجتماعی طور پر دینی اور اخلاقی تربیت کے اہم مراکز ہیں لوگ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار اور ایمان کی مضبوطی کے لیے مدارس میں بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی یہ بات کہ مدارس میں تو صرف وہ لوگ اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں جو انہیں پال نہیں سکتے سراسر جہالت اور تعصب پر مبنی ہے یہ مدارس اور ان سے وابستہ لاکھوں افراد کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ درحقیقت مدارس میں زیر تعلیم طلبا اور ان کے والدین دنیا و آخرت کی کامیابی کو مقدم جانتے ہیں اور وہ اپنے بچوں کے لیے دینی تعلیم کا انتخاب سعادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگوں کے دلوں میں دینی اداروں اور علما کے لیے بغض اور عداوت ہے ایسی سوچ قوم میں تقسیم اور نفرت کو فروغ دیتی ہے جمعیت علما اسلام مطالبہ کرتی ہے کہ متعلقہ وزیر اپنے بیان پر فوری طور پر معذرت کریں اور اپنی زبان کو لگام دیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام یہ واضح کرتی ہے کہ مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مدارس کے فارغ التحصیل طلبا ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو ان اداروں کے معیار کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ ہر سطح پر دینی مدارس کا دفاع کرے گی اور کسی بھی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی جو مدارس کے وقار کو مجروح کرے۔ اس کے ساتھ ہی، جے یو آئی تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کیے عرصے سے اپنے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلیے علما کرام اور اہل مدارس کی توہینِ کرنے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں صوبائی وزیر اپنے زبان کو لگاے دے بصورت دیگر جمعیت علما اسلام ہر محاذ ان کا تعاقب کرتے رہے گی۔