Live Updates

پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی

ہر ہتھکنڈے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے قائد کی محبت کو ضرب دی جائے گی، پشاور جلسے میں شرکت عوام کی تعداد نے ثابت کیا ہے کہ کپتان عمران خان قوم کی رگوں میں آج بھی خون کی طرح دوڑ رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کا نہ صرف قوم کو احساس ہے بلکہ قوم بھی اپنے لیڈر کی طرح حقیقی آزادی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:30

پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پشاور جلسے کے انعقاد کے بعد جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ "پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی، ہر ہتھکنڈے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے قائد کی محبت کو ضرب دی جائے گی، پشاور جلسے میں شرکت عوام کی تعداد نے ثابت کیا ہے کہ کپتان عمران خان قوم کی رگوں میں آج بھی خون کی طرح دوڑ رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کا نہ صرف قوم کو احساس ہے بلکہ قوم بھی اپنے لیڈر کی طرح حقیقی آزادی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

" پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ "اقتدار پر قابض فرعونوں نے خواتین کی بے حرمتی کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا تاکہ باشعور خواتین کو ڈرایا جاسکے اور خوف دل میں بیٹھا کر ان کے بولنے پرا پابندی عائد کی جاسکے مگر خواتین کی بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت بتاتی ہے کہ آج کی عورت فرعونیت سے ڈرنے والی نہیں بلکہ باطل کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا جانتی ہے۔

" اس سے قبل پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آج ہم اس عدلیہ کو ہدایت کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے مطابق فیصلے کریں، آئین کی پاس داری اس ملک میں سب پر فرض ہے، ہم نے آئین کے لیے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے، اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ جنگ میں بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پوری قوم اکٹھی کھڑی ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت آپریشن کے حق میں نہیں ہے۔انہوں ںے کہا کہ حقیقی آزادی عمران خان کا خواب ہے عدلیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ آئین کے مطابق انصاف دے۔ جبکہپی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ کے پی پہلے بھی پی ٹی آئی کا تھا آج بھی ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے لئے لوگوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے، جو لوگ کرسیوں پر بیٹھیں ہیں ان سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے جو خان کا وفادار نہیں ہوگا میں اس پر زمین تنگ کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی صورت آپریشن قبول نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات