
سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے
پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اےپلس ٹیم ہے، ملک میں حکومت فارم 47 والوں کی ہے، آمرانہ حکومتوں، وڈیروں وجاگیرداروں کے تسلط نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 27 ستمبر 2025
20:30

(جاری ہے)
حماس تو 1978میں وجود میں آئی، اسرائیل تو 1938 اور 1940 میں بھی فلسطین پر فوج کشی کر چکا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بھی حماس کو اپنی سر زمین پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کے خلاف ہتھیار اُٹھا کر جدو جہد کرنے کی اجازت ہے، پاکستان میں حماس کا دفتر ہونا چاہیئے، 4اکتوبر کو لاہور اور 5اکتوبر کو کراچی میں ”غزہ ملین مارچ“ ہوں گے اور 7اکتوبر کو عالمی یوم احتجاج کے موقع پر پورے ملک میں ایک گھنٹے تک سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔
ہماری وکلاء برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی 7اکتوبر کو کورٹ سے باہر نکل کر پُر زور احتجاج کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ہفتہ کو اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ،صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر سرفراز میتلو،صدر کراچی بارایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ،چیف آرگنائزر اسلامک لائرز موومنٹ قیصر جمیل ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں آمرانہ حکومتوں، وڈیروں و جاگیرداروں کا تسلط قائم رہا ہے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم اور مسائل میں جکڑا گیا ہے، آج بھی ملک میں حقیقی عوامی حکومت کے بجائے فارم47والے لوگوں کی حکومت چل رہی ہے، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم بنی ہوئی ہے، پورے سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے، اس شہر کا حق مارا جا رہا ہے جو منی پاکستان ہے، کراچی کے عوام کوبنیادی سہولیات میسر نہیں، شہر بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی خستہ حالی، سیوریج کے ناقص نظام سمت بے شمار مسائل کا شکار ہے، صرف کراچی بار اور سٹی کورٹ کے اطراف کا جائزہ لیں، پورے شہر کی ابتر حالت کا اندازہ ہو جائے گا، ایک ریڈ لائین لے لیں، پوری یونیورسٹی روڈ کھود کر رکھ دی مگر وہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی، گرین لائین کا بقیہ حصہ بھی مکمل نہیں ہو رہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا مگر ہماری سیٹیں چھین لی گئیں اور ہمارے میئر کا راستہ روکا گیا، اگر کراچی میں میئر جماعت اسلامی کا ہوتا تو شہر کی یہ حالت نہ ہوتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی ہو یا لاڑکانہ با اختیار مقامی حکومت قائم کی جائے اور فنڈز فراہم کیے جائیں، سندھمزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے
-
بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
-
آج کا جلسہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
قتل اور تشدد کے الزامات، بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
قوم کو تقسیم کرنے والوں کو عوام ووٹ نہ دیں، ووٹ صرف خدمت اور کام پر دیں
-
پنجاب میں موسمی حالات، فضائی آلودگی کی پیشگوئی کرنے والا جدید فورکاسٹ سسٹم تیار کرلیا گیا
-
احسن اقبال کی سی پیک فیز ٹو کے تحت چین کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور ابھرتی ہوئی سائنسز میں 10ہزار مشترکہ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کی تجویز
-
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
-
اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
-
شراب واسلحہ برآمدگی کیس‘ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
-
آئی ٹی سیکٹر کے لیے حکومت کا بڑا اقدام، 8.6 ارب روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.