سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مئوثر طریقے سے نشانہ بنایا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:53

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء) سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مئوثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔  ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی علاقے میں دہشتگردوں کے صفایا کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک فتنہ الخوارج علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔