
سلامتی کونسل: ایران پر پابندیوں میں نرمی برقرار رکھنے کی قرارداد نامنظور
یو این
ہفتہ 27 ستمبر 2025
23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔
یہ قرارداد چین اور روس نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی جسے 15 رکنی کونسل میں صرف چار ووٹوں کی حمایت ملی۔ نو ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں جوہری معاہدے 'مشترکہ جامع عملی منصوبہ عمل اور اس کی توثیقی قرارداد 2231 (2015) کو آئندہ اپریل تک توسیع دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں اس میں ایران اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے درمیان مسلسل روابط کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
پابندیوں کی واپسی
قرارداد کو منظوری نہ ملنے کا مطلب یہ ہے کہ معاہدے کے تحت ایران پر جو پابندیاں ختم کی گئی تھیں وہ آج شام سے دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔
(جاری ہے)
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اس معاہدے کے دستخط کنندگان میں شامل فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایک ماہ قبل سلامتی کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ایران نے جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے اہم سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور معاہدے کی شرائط کی متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پابندیوں کی بحالی کے طریقہ کار 'سنیپ بیک میکانزم' کو متحرک کر دیا گیا۔
علاقائی بحران کا خدشہ
چین کے نمائندے نے اس قرارداد کو منظوری نہ ملنے پر گہرا افسوس کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کے حل میں ناکامی سلامتی کے ایک نئے علاقائی بحران کو جنم دے سکتی ہے جو بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کے منافی ہو گا۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل سفیر باربرا ووڈورڈ نے وضاحت کی کہ ان کے ملک نے قرارداد کے خلاف اس لیے ووٹ دیا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
گزشتہ چھ برس میں 'آئی اے ای اے' کی 60 سے زیادہ رپورٹوں میں ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کو ترقی دیے جانے کی تفصیلات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ایران کے اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ 'آئی اے ای اے' اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایران نے جو اقدامات کیے ہیں، ان میں سب سے اہم ایک ایسی بلند سطح پر افزودہ یورینیم کا ذخیرہ جمع کرنا ہے جس کی کوئی قابل اعتبار توجیہہ نہیں ہے اور ایسے ملک کے حوالے سے پہلی مثال ہے جس کا جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام نہیں ہے۔
چین اور روس کی 'آخری کوشش'
امریکہ کی نائب نمائندہ ڈوروتھی شیا نے قرارداد مسترد ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اسے روس اور چین کی آخری کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ متن دراصل ایران جوہری مسئلے پر ضوابط کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے جواب دہی سے بچانے کی ایک کھوکھلی کوشش تھی۔
روس کے نائب مستقل نمائندے دیمتری پولیانسکی نے قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک کے نمائندوں سےمخاطب ہو کر کہا کہ اب کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔ ان ممالک نے کھل کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے سالہا سال سے اس مسئلے کے سفارتی حل پر زور دینے کی جو یقین دہانیاں کرائیں وہ محض وعدے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے، چینی وزیراعظم
-
بنگلہ دیش کا ترقی پذیر ممالک سے چرائی گئی دولت واپس لانے کا مطالبہ
-
سلامتی کونسل: ایران پر پابندیوں میں نرمی برقرار رکھنے کی قرارداد نامنظور
-
بھوٹان کا سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان بڑھانے کا مطالبہ
-
اس ملک کے مامے چاچے مت بنو تم نے تو پاکستان سے بھاگ جانا ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت اور بانی پی ٹی آئی کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
-
پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے 600 ارب کہاں خرچ کئے، اس کا حساب دینا پڑے گا
-
سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے
-
بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
-
آج کا جلسہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.