چاول میں کیمیائی زہروں کی باقیات، فصل کی کٹائی سے پہلے کا وقفہ ،برداشت کے حوالے سے بہاول نگر میں سیمینار کا انعقاد

منگل 23 ستمبر 2025 19:20

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مل کر زمینداروں کی آگاہی کے حوالے سے چاول میں کیمیائی زہروں کی باقیات، فصل کی کٹائی سے پہلے کا وقفہ برداشت ،ایفلا ٹاکسن مینجمنٹ اور کیڑوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے کنٹرول کے حوالے سے بہاول نگر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں مقامی کاشتکاروں رائس ملرز اور ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر مبارک احمد نے دھان کی زہروں کی قابل قبول حد، اور ایفلا ٹاکسن کی مینجمنٹ اور دھان کی ایکسپورٹ کے حوالے سے گورنمنٹ کو در پیش مسائل کے بارے میں بتایا ۔ ڈاکٹر عامر رسول ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ نے دھان کی فصل میں زہروں کی باقیات ان کے مضر اثرات اور دھان کے حوالے سے غیر ممنوعہ ادویات اور ان کی متبادل زرعی ادویات پر مفسر لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ بہاولپور ڈویژن سید برہان الدین نے دھان کے کیڑوں اور بیماریوں کے کنٹرول کے لیے آئی پی ایم ٹکنیکس اور متبادل زرعی ادویات کے بارے میں بتایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع بہاول نگر ڈاکٹر اشفاق احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری مختلف انیشیٹوز کے بارے میں تفصیلا بیان کیا۔ اس موقع پر رائس ملرز ، پیسٹیسائڈز ڈیلرز اور مقامی کاشت کاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے اس پروگرام کو خوب سراہا۔\378