نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

منگل 23 ستمبر 2025 21:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان بھی موجود تھے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کےتعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور ہم انہیں مزید بلند سٹریٹجک سطح پہ لے جانے کے خواہاں ہیں۔\932