سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز اور سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدے پر دستخط

بدھ 24 ستمبر 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کی سی ای او انگر ایشنگ سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں شاہ سلمان مرکز اور سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے تحت انسانی امداد، ریلیف اور رضا کارانہ کام میں تعاون پر فوکس کیا جائے گا۔اس موقع پر دنیا بھر میں بچوں کی مدد اور انہیں ضروری امداد کی فراہمی کے حوالے سے جاری انسانی اور امدادی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔