پنجابی کڑیاں کے ٹپوں نے دھوم مچا دی، اداکارائیں بھی دیوانی ہو گئیں

بدھ 24 ستمبر 2025 11:51

پنجابی کڑیاں کے ٹپوں نے دھوم مچا دی، اداکارائیں بھی دیوانی ہو گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)نجی ٹی وی چینل کے شو پنجابی کڑیاں نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، اداکارہ مہر بانو، ماہا حسن، سرہا اصغر اور صباحت سرہندی نے پنجابی کڑیاں کے ٹپے پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجابی کڑیاں اس سے قبل بھی اپنے منفرد ٹپوں کی وجہ سے وائرل ہو چکا ہے ، شو کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ مقامی کلچر اور مزاح کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔اداکارہ مہر باونو، ماہا حسن ، سرہا اصغر اور صباحت سرہندی نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اکھٹے ہو کر مینوں ملیا سی تیرا لیٹر ، ساڈے نال وعدے کر کے ، ہن کہناایں یو ڈیزرو بیٹرٹپے پر لپسنگ اوررقص کیا جو کہ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے، یہ ٹپہ پنجابی کڑیاں کی چھنکو منکو اوراسما عباس کی جانب سیگایا گیا ہے ۔