Live Updates

دریائے چناب کے کٹاؤ سے موضع ڈُمُھّ میں 150 ایکڑ اور موضع ساھمل میں 350 ایکڑ زمین دریا میں بہہ گئی

بدھ 24 ستمبر 2025 13:32

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی کٹاؤ سے ضلع چنیوٹ کی قیمتی زرعی زمین بڑی تعداد میں دریا برد ہو چکی ہے، جس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موضع ساھمل اور موضع جسرت کے ہنگامی دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب کے کٹاؤ سے موضع ڈُمُھّ میں 150 ایکڑ اور موضع ساھمل میں 350 ایکڑ زمین دریا میں بہہ گئی، جس سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور کئی علاقے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

مولانا الیاس چنیوٹی نے خبردار کیا کہ موضع ساھمل میں دریا اس وقت مکانات سے صرف 50 فٹ کے فاصلے پر بہہ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ پانی گھروں کی بنیادوں تک پہنچ سکتا ہے۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ باقی ماندہ زمین کو بچانے کے لیے فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور ایمرجنسی فنڈز سے حفاظتی بند اور اسٹنڈ تعمیر کیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ موضع جسرت کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت بستی کے گرد حفاظتی بند تعمیر کر چکے ہیں، تاہم اگر اس کے ساتھ پتھروں کا پشتہ لگا دیا جائے تو بستی کو آئندہ ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات