شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے‘ جے یو آئی ( س)

بدھ 24 ستمبر 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے،فضیل الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کی خبر امت مسلمہ کیلئے گہرے رنج و غم کا باعث ہے،شیخ عبدالعزیزنے دہائیوں تک امت کی رہنمائی کی ان کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہاکہ فضیل الشیخ نے کئی دہائیوں تک درس و تدریس، فتاوی اور وعظ و نصیحت کے ذریعے مسلمانوں کو کتاب و سنت کی تعلیمات سے جوڑے رکھا۔ آپ کی علمی بصیرت، تقوی، اخلاص اور امت کے مسائل پر رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ عالم اسلام ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہوگیا۔علمائے کرام نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور امت مسلمہ کو ان کا نعم البدل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :