کے الیکٹرک کا مالی سال 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان، کمپنی کو اربوں کا منافع

بدھ 24 ستمبر 2025 14:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)کے الیکٹرک کی جانب سے مالی سال 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، کمپنی کو گزشتہ مالی سال میں اربوں کا منافع ہوا۔

(جاری ہے)

شہرقائد اور اس کے مضافاتی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے سالانہ گوشوارے جاری کیے ہیں جس کے تحت کے الیکٹرک کو مالی سال 2024 میں 4.13 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں جی ڈی پی شرح نمو 2.51 فیصد رہی، بی کیو پی ایس 3 پلانٹ سے زیادہ سے زیادہ 3550 میگاواٹ کی ترسیل ممکن بنی۔کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی صلاحیت بڑھ کر 7095 ایم وی اے تک پہنچ گئی، نئے گرڈز اور ٹرانسفارمرز نصب کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :