پنجاب حکومت کا شہری سہولت اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کا بڑا فیصلہ

بدھ 24 ستمبر 2025 14:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور موثر تکمیل کے لیے ’’اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان‘‘تشکیل دے دیا گیا ہے،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ،پلان کے تحت تمام اضلاع کے سیور یج نظام کے تعمیراتی پراجیکٹس میں درجہ بندی کی گئی،ترقیاتی کاموں کوموسٹ کریٹیکل،کریٹیکل اورلیس کریٹیکل کیٹیگریوں میں تقسیم کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کی واساایجنسیوں کیایم ڈیزکی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،ایم ڈیز نے اپنے اضلاع کے مجوزہ سیوریج نظام کی تعمیروبحالی بارے لان پیش کیے،سب سے پہلے موسٹ کریٹیکل کیٹیگری کے ترقیاتی کام سرانجام دیئے جائیں گے ،ڈسپوزل و پمپنگ سٹیشنز، ٹرنک سیوریج، واٹر سپلائی نظام ، ٹیوب ویلز تعمیر کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا کہ سمارٹ پلان کے تحت موسمیاتی تغیرات کے تحت ترقیاتی کاموں کی پلاننگ کی گئی ،مون سون ، شدیدبارشوں سے قبل کھدائی کے کام مکمل کرنے کے احکا مات جاری کئے گئے،انتہائی توجہ طلب مسائل کیترجیحی حل سے شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل موثراندازمیں ہوسکے گا۔

ترجمان محکمہ ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کا موثر استعمال بھی ممکن ہو سکے گا،ٹیکنیکل ماہرین نے مجوزہ ترقیاتی کاموں بارے اہم تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :