غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیرقانونی تحویل سے 18 کمسن بچے بازیاب کروالیے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو

ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں، سارہ احمد

بدھ 24 ستمبر 2025 16:35

غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیرقانونی تحویل سے 18 کمسن بچے بازیاب کروالیے، ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت ٹھیک نہیں، اِن پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔سارہ احمد کے مطابق ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :