ژوب اور شیرانی میں بدامنی عروج پر ہے ڈاکوں چوروں اور دہشت گردوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ، محمد حسن شیرانی

بدھ 24 ستمبر 2025 23:21

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماں حاجی محمد حسن شیرانی سابق سینیٹررضا محمد رضاقاضی احمد خوستی جمال خان مندوخیل ملک امان اللہ حریفال مولوی محمد سرور خان عبیدا للہ حریفال اور دیگر نے کہا ہے کہ ژوب اور شیرانی میں بدامنی عروج پر ہے ڈاکوں چوروں اور دہشت گردوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے لیویز کے مغوی سپاہی اعظم شیرانی کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے شہر میں منشیات فروشی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ژوب اور ڈی آئی خان قومی شاہراہوں پر چاول سے لوڈ ٹرکوں کو گن پوائنٹ پر چھینا اور چیک پوسٹوں پر کھلے عام بھتہ لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ایک ریلی بھی نکالی گئی مقررین نے کہا مغوی لیویز سپاہی محمد اعظم شیرانی کی فوری اور باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے انہوں نے مغوی سپاہی کی بازیابی کے حوالے سے حکام کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ گورنر بلوچستان جن کا تعلق بھی ژوب سے ہیں اور فارم 47 کے نمائندوں نے آج تک شیرانی کے افسوس ناک واقعے کی مذمت تک نہیں کی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مغوی لیویز اہلکار کی بازیابی کو سنجیدگی سے لیں انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی سے ملحقہ علاقے کا ایک قبیلہ یہاں پر حملوں قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث ہے یہاں کے سیاسی جماعتیں قبائل اور عوام پہلے کی طرح اب بھی ملکر دہشت گردوں کو راستہ روکیں گے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر اسمگلنگ روکنے کے نام پر بھتہ خوری کا دھندہ عروج پر ہے تھانوں کو چار پانچ اہلکاروں سے چلایا جا رہا ہے جن کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں ہوتا کہاں ہے وہ سینکڑوں لیویز اہلکار جو تعنیای کے نام پر تنخواہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی ٹان ہیڈکوارٹر پرآج بھی ویران پڑا ہے کوئی ہیڈکوارٹرمیں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے