ڈیرہ مراد جمالی تمبو نوتال چھتر سے پانچ موٹر سائیکلوں نقدی موبائل فون چھین لیے گئے

بدھ 24 ستمبر 2025 20:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی تمبو نوتال چھتر سے پانچ موٹر سائیکلوں نقدی موبائل فون چھین لیے گئے پولیس کے مطابق نوتال پولیس تھانہ کی حدود ہادی بخش ٹاور کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد محمد عظیم اور راضی خان سے موٹر سائیکلوں نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے چھتر روڈ اچانک ہوٹل کے مقام پر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر محمد بخش ولد ارسلان بگٹی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تمبو منجھوشوری پولیس کی حدود سے فیض رسول منجھو سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن روڈ پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر نور حسن نیچاری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔