گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ سیاحت پر پیغام

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:10

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ سیاحت پر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال سیاحت کا عالمی دن "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے۔ سیاحت سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ سیاحت روزگار کی فراہمی، برآمدات میں اضافہ اور عالمی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں سیاحت روزگار فراہم کرنے والی دوسری بڑی صنعت ہے۔