سعودی عرب نے فلسطینوں کی مدد کے لیے 65 واں طیارہ بھیج دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سعودی عرب نے اسرائیل کے جاری حملوں کے دوران غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کےلیے 65 واں طیارہ روانہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی طیارہ مصر کے العریشن ایئرپورٹ پہنچا ہے۔امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس شامل ہیں جنہیں غزہ کی پٹی میں متاثرہ فلسطینیوں تک پہنچایا جائے گا۔

یہ اقدام غزہ کی پٹی کے فلسطینی شہریوں کو شاہ سلما ن مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی سعودی امداد کا حصہ ہے۔سعودی امدادی ایجنسی غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسیطنی خاندانوں میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔شاہ سلمان مرکز دنیا کے 95 ملکوں میں امداد فراہم کرتا ہے جن میں فوڈ باسکٹس، میڈیکل کیئر اور سکول سپلائز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری کی گئی امدادی مہم میں اب تک 186 ملین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔ امدادی مہم کے تحت 65 طیارے اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے سامان ارسال کیا گیا۔سعودی امدادی ایجنسی نے اسی ہفتے یمن، سوڈان اور لبنان میں خوراک کی فراہمی، برن انجری کے علاج اور بے روزگاری سے نمنٹے کےلیے نئے پروگرام شروع کیے ہیں۔ 1996 سے 2024 تک 133 ارب ڈالر انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کی ہے جس سے 170 ممالک کے لوگ مستفیض ہوئے ہیں۔