وزیرتعلیم آزاد کشمیر کے بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شرافت علی خلجی

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے وزیر تعلیم کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم کے بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع ہٹیاں بالا کے متعدد سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم نافذ ہے معلمین ومعلمات اپنے گھر بیٹھ کر تنخواہوں کی وصولیاں کر رہے ہیں طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے سرکاری سکولوں میں غیر تربیت شدہ اساتذہ یا مڈل پاس اساتذہ کے سپرد کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ووٹرز سپورٹرز کو دور دراز بھیج دیا گیا اگر ان اساتذہ کو اپنی قریبی اسٹیشن پر دوبارہ تعینات کیا جائے وہ اچھا رزلٹ دے کر طلباء وطالبات کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں آج کر جہلم ویلی میں پہلے کبھی کبھار سرکاری ٹیچر سکول جاتے تھے اور طلباء طالبات کو پڑھاتے تھے اب آئے روز سرکاری اساتذہ سکولوں سے غائب نظر آتے ہیں زیادہ تر اساتذہ سیاست کی نظر ہو گئے ہیں میرا ان اساتذہ کرام کو مشورہ ہے کہ یا تو سرکاری نوکری کو ترجیح دیں یا پھر نوکری چھوڑ کر سیاست ہی کریں ہمارے نونہالوں کا مستقبل تباہ وبرباد نہ کریں ہم اپنے بچوں اور بچیوں کے مستقبل سے کسی کو بھی کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ضلع ہٹیاں بالا کے اندر ٹھیکہ سسٹم کر ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم سری نگر ہائی وے کو مکمل بند کر دیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم سڑک سے نہیں اٹھیں گے۔