سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہاسپٹل کا اچانک دورہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:43

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بھکر سرجن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کو انچارج سٹی ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین قادری اور ایڈمن آفیسر سٹی ہسپتال عتیق احمد نے ہسپتال طبی اور دیگر انتظامی امور کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بھکر ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور او پی ڈی کاؤنٹر کی سروسزکو چیک کرتے ہوئے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اورادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کی اور ہسپتال سروسز بارے دریافت کیا۔سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو عمدہ ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عوام الناس کو صحت کے شعبے میں ریلیف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھی جائے ۔\378