اسرائیل کو روکنے کیلئے صرف امریکی صدر دباؤ ڈال سکتے ہیں،شہزادہ ترکی بن فیصل

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کیلئے صرف امریکی صدر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا کہ بین الاقوامی لیڈرز میں صرف امریکی صدر ٹرمپ وہ شخصیت ہیں جو اسرائیل پر دبا ؤڈال کر غزہ میں جاری نسل کشی کو روک سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا کہ اکتوبر 2023 کے بعد حماس کے لیے شروع کی جانے والی جنگ نسل کشی کی ایک واضح مثال ہے۔شہزادہ ترکی بن فیصل نے عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب فلسطینی کی خودمختاری اور آزادی کی حفاظت بھی کی جانی چاہیے۔انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ سفارتکاری کو امریکا کو سمجھانے کے لیے استعمال کرنے کی بات کی، کیوں ان کے خیال میں اسرائیل کو اپنی روش تبدیل کرنے سے امریکا ہی روک سکتا ہے۔