مظفرگڑھ،قیدیوں کا تھانے کی حوالات سے فرار کا منصوبہ ناکام،مقدمہ درج

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) قیدیوں کا تھانہ صدر کی حوالات سے فرار ہونے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق لیہ کے تھانہ صدر کی حوالات میں بند بلا ٹو ڈی گینگ کے ارکان نے خود کو آگ لگا کر فرار ہونے کے لئے ڈرامہ رچایا،پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 3 ملزمان کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نظام الدین شہنشاہ، اشرف ملاں اور حمد عزیز نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی،ملزمان نے اسلم نامی ملزم کو بھی آگ لگانے کی ناکام کوشش کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا مقصد پولیس کو الجھا کر فرار ہونا تھا جس میں پولیس کی بروقت کاروائی سے کامیاب نہ ہو سکے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کار لفٹنگ سمیت سینکڑوں دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات میں ملوث ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :