چیچہ وطنی، عدالت نے غیر رجسٹرڈ این جی او کے دفتر سے بازیاب ہونیوالے 18 کمسن بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیدیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:57

چیچہ وطنی، عدالت نے غیر رجسٹرڈ این جی او کے دفتر سے بازیاب ہونیوالے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) عدالت نے چیچہ وطنی میں غیر رجسٹرڈ این جی او کے مبینہ سکول سے بازیاب ہونیوالے 18کمسن بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن عدنان کے مطابق بازیاب ہونیوالے بچوں کی عمریں 5سے 10سال ہیں جنہیں غیرقانونی طور پر غیر رجسٹرڈ این جی او کے مبینہ سکول میں رکھا گیا تھا، بچوں میں17کا تعلق بلوچستان جبکہ 1کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے ، بچوں پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا، ڈسٹرکٹ آفیسر نے بتایا کہ بازیاب ہونیوالے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کردیا،بچوں کے لواحقین کا پتہ چلانے کیلئے حکومت بلوچستان سے رابطہ کیا جائیگا۔

\378

متعلقہ عنوان :