بھکر ،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایچ پی وی ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کے تحت جاری رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:21

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منکیرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے تحصیل میں جاری ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری رکھا جائے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا بطور خاص جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادویات کےسٹاک اورتقسیم کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو معیاری علاج اور بروقت ادویات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ متعلقہ عملےکو فوری ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور سہولیات میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہیر الدین بابر اورچیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ بھی موجود تھے۔\378