Live Updates

ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام بروقت ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے پاکپتن روڈ، جی ٹی روڈ اور منظور کالونی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پسپ پروگرام کے سٹی منیجر محمد اسجد علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

شفیق احمد ڈوگر نے جاری کام کے معیار اور رفتار کا بغور معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام کام کو بہتر انداز میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام بروقت ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کام کے دوران حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خاص طور پر مزدوروں کے لیے حفاظتی بیلٹ کے استعمال پر زور دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :