راولپنڈی ، ویسٹریج پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ مارچ 2025 میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ٰولی کے مطابق اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جسے ویسٹریج پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔