کہوٹہ میں آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں چوری کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:42

کہوٹہ میں آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں چوری کرنے والا اشتہاری ملزم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں شہری کے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری کے قبضہ سے زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ روپے مالیت کے 7 تولے طلائی زیورات اور 45 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔