پی ٹی اے سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر تفصیلات طلب

جمعرات 25 ستمبر 2025 15:53

پی ٹی اے سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر تفصیلات طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر تفصیلات طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل سے تفصیل طلب کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کم عمر بچے فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ ان سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر بچوں کو غیر مناسب مواد تک رسائی حاصل ہے جس کا ان کی ذہنی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔چیف جسٹس نے درخواست گزار سے پی ٹی اے کو دی گئی درخواست کی تفصیل طلب کی۔ چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ پی ٹی اے کو کب درخواست دی گئی اور ادارے نے اسے کب وصول کیا، اس کی تفصیل فراہم کریں۔