Live Updates

مستفیض الرحمان نے بھارت کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:40

مستفیض الرحمان نے بھارت کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)بنگلادیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں اپنی 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔انہوں نے اننگز کے 12ویں اوور میں کپتان سوریا کمار یادیو کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

مستفیض بنگلادیش کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، انہوں نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی 126 اننگز میں 149 وکٹیں ہیں۔فاسٹ بولر نے 117 اننگز میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں، شکیب نے 126 اننگز میں 149 جبکہ تسکین احمد نے 79 اننگز میں 99 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔مستفیض الرحمان زیادہ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے ایش سودھی کے برابر آگئے ہیں۔افغانستان کے راشد خان 173 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات