اپرکوہستان،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈی پی ای سی اجلاس کا انعقاد

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:07

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ڈی پی ای سی اجلاس کا انعقاد ہوا،ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت جمعرات کو پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی سطح پر قائم ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈی پی ای سی ) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والی نیشنل امیونائزیشن ڈیز (این آئی ڈی ) مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)،اسسٹنٹ کمشنر داسو،اسسٹنٹ کمشنر سیو،اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)،پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے تمام محکموں کے مابین قریبی رابطہ،موثر حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل امیونائزیشن ڈیز کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری پولیو مہم،درپیش چیلنجز،ویکسین کی دستیابی،سکیورٹی اقدامات اور فیلڈ سٹاف کی تربیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :