سرویکل کینسر سے بچائوکی ویکسینیشن مہم ،ضلع ناروول42ہزار سے زائد بچیوں کوانجیکشنز لگا دیئے گئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) سرویکل کینسر سے بچائوکی ویکسینیشن مہم میں ضلع ناروول42ہزار سے زائد بچیوں کو انجیکشنز لگا دیئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ نارووال میں9سے 14سالہ بچیوں کو مفت حفاظتی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی زیرنگرانی سرویکل کینسر سے بچا کے لیے شروع کی گئی ویکسینیشن مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کی اب تک کی پیش رفت، اہداف کے حصول اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمحمدعدنان ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق سمیت اسکول ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نارووال کو محکمہ صحت کے افسران نے مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 9سے 14سال کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس)سے بچائو کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدعدنان اورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ 15ستمبرسے 27ستمبرتک جاری رہنے والی سروائیکل کینسر مہم کے دوران اب تک 42ہزار871بچیوں کوانجیکشنزلگادیئے گئے ہیں اورانشا اللہ مقررہ ہدف کے حصول کوہرصورت یقینی بنایاجائیگا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے مہم کی کامیابی کے لیے تمام محکموں، تعلیمی اداروں، والدین، علما اور سول سوسائٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بچیوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :