خانیوال ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی اور انسدادِ سموگ کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور سموگ کنٹرول کے لیے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت حادثات کی روک تھام بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈ حادثات کی شرح، اوورلوڈنگ اور انسدادِ سموگ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے لاہور موڑ یوٹرن کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور تمام محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں اور اوورلوڈ و دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی او انڈسٹری، ٹریفک، ہائی وے ، پولیس ریسکیو 1122 محکمہ ماحولیات اورسول ڈیفنس کے افسران بھی موجود تھے۔\378