اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک سال ہوگیایہی کہانیاں سنائی جارہی ہیں،ایگزیکٹو نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،آپ نے یہ طے کرلیا کہ کسی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرنا۔

پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائی اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے کہاکہ آسامیاں پر نہ ہوئیں تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرنا پڑے گا، حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی کمشنر پر برہم ہو گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایک سال ہوگیایہی کہانیاں سنائی جارہی ہیں،ایگزیکٹو نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،آپ نے یہ طے کرلیا کہ کسی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرنا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام کررہے ہیں،ضروری ہے ہر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس کرکے کام کرایا جائی عدالت نے کہاکہ 32کلو میٹر پر محیط شہر ہے اور یہ حال ہے، عدالتی فیصلے پر عمل کرتے نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہایہ سی ایس پی آفیسر ہیں اور ایک بات ان کو سمجھ نہیں آتی،عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس، ایڈووکیٹ جنرل آفس سٹیٹ کونسل کوئی بھی درست جواب نہیں دیتا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ 7روز میں جتنی آسامیاں ان کو کلیئر کرائیں،عدالت نے کہاکہ ڈی سی ذاتی طور پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے ملکر بھرتی کیلئے اقدامات کریں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سول جج، ریونیو افسر کے پاس اختیار نہیں کہ معاملات درست کرسکے۔

متعلقہ عنوان :