عمرکوٹ ،پی پی پی نےچیئرمین اور ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:31

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) یوسی گپنہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدواروں کو عبرتناک شکست دیکر چیئرمین اور ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گپنہ کے پی پی پی کے یوسی چیئرمین مصدق آرائیں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میر مجتبیٰ تالپور کی وفات کے باعث خالی ہونیوالی دونوں نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا،ضمنی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار رضا حمید آرائیں نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹوٹل 10 پولنگ اسٹیشنز پر 4110 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ چیئرمین کے امیدوار ذوہیب آرائیں نے صرف 970 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی پی ڈسٹرکٹ کونسل عمرکوٹ کے امیدوار میر علی گوہر نے 4099 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدوار ہری رام کچھی نے صرف 987 ووٹ حاصل کئے،پولنگ آغاز سے اختتام تک پرامن رہی کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔\378