علی پرویزملک کی جانب سے پارکو کے بورڈ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:18

علی پرویزملک کی جانب سے پارکو کے بورڈ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے پارکو کے بورڈ اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت نے توانائی کے شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان کی ریفائننگ اور پیٹرولیم انڈسٹری کو ترقی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔عشائیہ کا اہتمام پارکو میں مبادلہ انرجی کے غیر ملکی بورڈ اراکین کے استقبال کے لیے کیا گیا تھا ۔عشائیہ میں چیئرمین پارکو بورڈ مومن آغا ، وفاقی وزرا، ممبران نیشنل اسمبلی ، عدنان عمر بو فطیم، ڈاکٹر مائیکل برتھوڈ، زاید المزروعی سالم البریکی اور ارتضیٰ قریشی نے شرکت کی ۔