خوشحال پاکستان فورم کا اجلاس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے حالیہ دورہ سعودی عرب اور دفاعی معاہدے کو نہایت ہی عمدہ طریقے سے سراہا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:09

خوشحال پاکستان فورم کا اجلاس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)خوشحال پاکستان فورم کا اہم اجلاس زیر صدارت لفٹیننٹ جنرل(ر)محمدافضل راولپنڈی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،جس میں چیف آرگنائزر عزیز احمد اعواں اورمیجر خرم شریک تھے ۔اس موقع اجلاس کے شرکاء نے خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس کے ساتھ ہو نیوالے دفاعی معاہدے کو نہایت ہی عمدہ طریقے سے سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ملک کیلئے فیلڈ مارشل کی خدمات کو پاکستانی عوام اور بالخصوص مسلح افواج کے سابقہ فوجی نہایت ہی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔فٹیننٹ جنرل(ر)محمدافضل نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط معاشی اوردفاعی انحصاری کی طرف لیجانے کیلئے فیلڈ مارشل کے کردار کوکبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا ۔ انکے اقدامات سے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ۔ اور آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان اور اسکی مسلح افواج کے قومی سطح پر کئے لئے اقدامات کو سراہتی ہے ۔ اور موجودہ صورت حال کا مکمل کریڈیٹ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے ۔ قوم کی دعائیں اور توقعات ان کیساتھ ہیں ۔ اور مکمل تائید بھی کرتے ہیں۔