تھانہ تماچانی کی حدود میں ضیاء الدین اسپتال شکارپور روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)تھانہ تماچانی کی حدود میں ضیاء الدین اسپتال شکارپور روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سائٹ ایریا سکھر کے رہائشی ارباب علی ولد خیر محمد میرانی اپنی نئی سی ڈی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ارباب علی کو زخمی کر دیا۔زرائع کے مطابق ملزمان فرار ہوتے ہوئے راستے میں ٹاؤن شپ سکھر کے رہائشی امام ڈنو ولد عجیب لاکھو کو روک کر اس کی الٹو کار نمبر ARP-046 (ماڈل 2008، نیلا رنگ) اور ایک لیپ ٹاپ چھین کر لے گئے جبکہ اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ گئے۔ زخمی کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔