پشاورہائی کورٹ ،سانحہ سوات سے متعلق درخواست پرچیف سیکرٹری سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پشاورہائی کورٹ میں سانحہ سوات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیف سیکرٹری سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔ سانحہ سوات سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ، دائردرخواست کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا حکومت رپورٹ پر عمل درآمد نہ کر رہی ، نہ ہی کوتاہی برتنے والے خلاف کارروائی کررہی ہے ، وکیل پی ٹی آئی نے بتایاکہ کوتاہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، سانحہ سوات ذمہ داروں کو چارج شیٹ دیا گیا ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کاروائی کی رپورٹ ہمیں 7 دن میں پیش کریں، کوئی معمولی سانحہ نہیں تھا، 12 سے زائد جانیں گئی ہیں، رپورٹ میں اداروں اور متعلقہ افسران اور اہلکاروں کا تعین ہوا ہے، سانحہ سوات ذمہ داروں ہے خلاف کارروائی یقینی بنایا جائے۔