پشاور،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری

ایف آئی اے پشاورزون نے کاروائی کرکے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے بھی برآمد

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے،ایف آئی اے پشاورزون نے کاروائی کرکے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے بھی برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کاروائی کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم شاہسوار کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کرلئے، گرفتار ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :