صوبائی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیےاقدامات اٹھا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر میران بلوچ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل،اے ڈی ایس ایم محیب اللہ کدیزئی،خزانہ آفیسروسیم منظور،ایم اینڈ ای اخترمحمد سمیت محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ضلع لورالائی کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت ہوئی۔مزید برآں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دور دراز دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے اور ہسپتالوں میں موجود مسائل کے حل کے حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کر کے مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ضلع بھر میں ادویات کی دستیابی، نئے قائم ہونے والے بی ایچ یوز کی موجودہ صورتحال اور ان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :