
بینکاک،مصروف شاہراہ اچانک دھنسنے سے 160 فٹ گہرا گڑھا بن گیا، ویڈیو وائرل
اچانک بننے والے 160 فٹ گہرے اور 98 فٹ چوڑے گڑھے نے تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
جمعرات 25 ستمبر 2025 20:30
(جاری ہے)
مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے قریبی سام سین میٹروپولیٹن پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ، دو بجلی کے کھمبوں اور ایک ٹو ٹرک سمیت تین گاڑیاں گڑھے میں دھنس گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصروف شاہراہ پر اچانک زمین دھنسنے سے گاڑیاں الٹی سمت بھاگنے لگیں۔واقعہ کے باعث واجیرا ہسپتال اور قریبی گھروں کو خالی کرایا گیا۔ بینکاک کے گورنر چڈچارٹ ستیپنٹ کے مطابق گڑھا زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث بنا ، مسلسل بارش اور خراب موسم کے باوجود خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ مقام کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، نیشنل پولیس کمشنر نے میٹروپولیٹن پولیس بیورو کو ہدایت دی ہے کہ بینکاک میٹروپولیٹن ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں، بڑی پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت کی جائے اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
-
غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے‘ٹرمپ کا دعوی
-
اقوامِ متحدہ کی 80 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کے تقرر کے مطالبات میں اضافہ
-
ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے وائٹ ہائوس سے ملبوسات کا برانڈ متعارف کروا دیا
-
سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
-
خالصتان ریفرنڈم کا اعلان، سکھ رہنمائوں نے بھارت کو للکاردیا
-
سلامتی کونسل میں ایران پرپابندیاں دوبارہ لاگو ، چین اورروس کی قرارداد ناکام
-
عقیدتِ رسول جرم بن گیا، آئی لو محمد ﷺ کہنے پر مسلمانوں پر پولیس کا تشدد
-
نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہراحتجاج
-
غزہ میں موبائل فونزکنٹرول کرکے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا، نیتن یاہو کا دعوی
-
گرفتاری سے بچنے کیلئے نیتن یاہو طویل فضائی سفرکرنے پرمجبور
-
ایٹمی عدم پھیلا ئومعاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں،ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.