فنڈز کی عدم ادائیگی، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا صحت کارڈ کے تحت علاج روکنے کا عندیہ

اسٹیٹ لائف انشورنس نے ادائیگی نہ کی تو یکم اکتوبر سیصحت کارڈ پرعلاج نہیں کریں گے،پی آئی سی صوبائی حکومت نے بقایاجات کی مد میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو 12 ارب روپے جاری نہیںکیے ، روپرٹ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صحت کارڈ پروگرام کے تحت علاج روکنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے صحت کارڈ پرعلاج سے متعلق اسٹیٹ لائف انشورنس کو خط بھیجا ہے جس کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس نے ادائیگی نہ کی تو یکم اکتوبر سے صحت کارڈ پرعلاج نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی سی کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذمے ڈیڑھ ارب روپے کے بقایات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے سے ہسپتال میں ادویات اور سامان کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کا نیا معاہدہ بھی قابل غور نہیں ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے بقایاجات کی مد میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو 12 ارب روپے جاری نہیں کیے۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت کو صحت کارڈ میں مشکلات ہیں، صحت کارڈ کی مد میں تمام ادائیگیاں کرنے کی کوشش کر رہیہیں۔

متعلقہ عنوان :