بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جیلانی ہسپتال کوئٹہ کا رجسٹریشن و مریضوں کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (BHCC) کی رجسٹریشن ٹیم نے صوبے میں ہسپتالوں کی رجسٹریشن کے عمل اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جیلانی ہسپتال سیٹلائٹ ٹان کوئٹہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ خان کے مطابق دورے کے دوران ٹیم نے ہسپتال کی رجسٹریشن فارم میں فراہم کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کی، ہسپتال عملے کے لیے Key Patient Safety Areas (KPSA) پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا اور سروس ڈلیوری و مریضوں کے تحفظ کے معیار پر عملدرآمد کی نگرانی کی۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے تمام نجی و سرکاری صحت کے مراکز کو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 کے مطابق رجسٹریشن اور مریضوں کے تحفظ کے اعلی معیارات پر پورا اتارا جائے گا تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :