ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان نےاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) لوئر دیر کے نئے ضلعی پولیس افسر تیمور خان نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان ضلعی پولیس لوئر دیرکے مطابق ڈی پی او تیمور خان کی آمد پر پولیس لائنز بلامبٹ میں لوئر دیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پولیس افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او تیمور خان نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

انہوں نےشہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء ہماری پہچان اور فخر ہیں، جنہوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔نئے ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر دیر میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے، عوام کے جان و مال کے تحفظ، اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :