راولپنڈی کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات سپلائر محمد ندیم کو 10 سال 6 ماہ قید اور 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات سپلائر محمد ندیم کو 10 سال 6 ماہ قید اور 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے دسمبر 2023 میں کارروائی کے دوران مجرم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی پر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :