Live Updates

صائم ایوب نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

صائم ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں بنگلادیش کیخلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 ستمبر 2025 10:20

صائم ایوب نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2025ء ) پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔ 
بائیں ہاتھ کے 23 سالہ بیٹر صائم ایوب ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
صائم متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چوتھی اور رواں سال میں چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

 
مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب 2025ء میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل زمبابوے کے فاسٹ باولر رچرڈ نگاروا 2024ء میں ٹی ٹونٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔ 
یہ 3 پلس ممالک کے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کی چوتھی بغیر سکور کیے آئوٹ ہونے کی باری ہے۔ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں کل 13 کھلاڑی 4 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ صائم ایوب ان 13 کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے واحد بلے باز ہیں اور اس فہرست میں واحد ٹاپ 6 میں بیٹنگ کرنے والے بلے باز ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات