ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا بی ایس فارسٹری پروگرام کےلئے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) بی ایس فارسٹری پروگرام کیلئے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ نباتیات میں منعقد ہوا۔ سیشن کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اﷲ خان نے کیا ،جنہوں نے نئے پروگرام کے آغاز میں شعبہ نباتیات کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس پرو وائس چانسلر اور شعبہ نباتیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ نے بلایا تھا، بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران میں ڈاکٹر احمد ضمیر پی ایف آئی پشاور، ڈاکٹر سمیع اﷲ کوہسار یونیورسٹی مری، سردار فرہاد کنزرویٹر فارسٹ، ڈاکٹر افتخار الزماں کنزرویٹر وائلڈ لائف، ڈاکٹر لبنیٰ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر آفتاب افضل، ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈاکٹر علی ظفر شامل تھے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے بورڈ آف سٹڈیز کے منٹس کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :