سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا نے خصوصی سہولت متعارف کروا دی

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:45

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا نے خصوصی سہولت متعارف کروا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی آسانی کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آسانی کے ساتھ اتھارٹی کی خدمات فراہم کرنا ہے۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی۔موبائل رجسٹریشن ٹیم شہر دمام میں 26 اور 27 ستمبر کو موجود ہوگی، اوورسیز پاکستانی مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے تا 3 بجے تک خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔