ڈی پی او مانسہرہ کا پولیس سہولت مرکز، ڈی ایس پی سٹی آفس اور زیر تعمیر پولیس سٹیشن سٹی کا دورہ، سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 ستمبر 2025 11:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے پولیس خدمات کو مزید عوام دوست اور موثر بنانے کے عزم کے تحت پولیس سہولت مرکز مانسہرہ، ڈی ایس پی سٹی آفس اور زیر تعمیر پولیس سٹیشن سٹی کادورہ کیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے سہولت مرکز میں آنے والے سائلین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو فوری اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے اور آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔ بعد ازاں ڈی پی او مانسہرہ نے زیر تعمیر پولیس سٹیشن سٹی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ساتھ ہی ساتھ ڈی ایس پی سٹی آفس کا بھی دورہ کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا کہ عوام دوست پولیسنگ، شفافیت اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس سہولت مراکز کو مزید فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :